الفتح الربانی
كتاب العلم— علم کے ابواب
بَابٌ فِي مَعْرِفَةِ أَهْلِ الْحَدِيثِ بِصَحِيحِهِ وَضَعِيفِهِ وَحَمْلِ مَا ثَبَتَ مِنْهُ عَلَى أَكْمَلِ وُجُوهِهِ باب: صحیح اور ضعیف کے سلسلے میں اہلِ حدیث کی معرفت اور علی اکمل الوجوہ ثابت ہونے والی حدیث لینے کا بیان
حدیث نمبر: 291
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِذَا حَدَّثْتُمْ (وَفِي رِوَايَةٍ: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ) عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا فَظُنُّوا بِهِ الَّذِي أَهْدَى وَالَّذِي هُوَ أَحْيَا، وَالَّذِي هُوَ أَتْقَىترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرو،“ ایک روایت میں ہے: ”جب میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کروں تو اس بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث خیال کرو جو زیادہ ہدایت والی ہو، ہیئت میں زیادہ اچھی ہو اور زیادہ تقوے والی ہو۔“