الفتح الربانی
أبواب صلاة الجماعة— نماز با جماعت کے بارے میں ابواب
بَابُ مَنْ رَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى إِلَيْهِ باب: اس شخص کا بیان جو صف کے بغیر رکوع کرے پھر چل کر صف میں مل جائے
حدیث نمبر: 2672
عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ جَاءَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَاكِعٌ فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّفِّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ هَٰذَا الَّذِي رَكَعَ ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّفِّ؟)) فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ: أَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
جب سیّدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع کی حالت میں تھے، انہوں نے صف کے پیچھے سے ہی (نماز شروع کر کے) رکوع کر لیا اور پھر چل کر صف میں شامل ہو گئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: یہ کون آدمی تھا، جس نے پہلے رکوع شروع کیا اور پھرچل کر صف میں شامل ہوا؟ ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تیری حرص کو زیادہ کرے، دوبارہ ایسے نہ کرنا۔