الفتح الربانی
أبواب صلاة الجماعة— نماز با جماعت کے بارے میں ابواب
بَابُ إِطَالَةِ الْإِمَامِ الرَّكْعَةَ الْأُولَى وَانْتِظَارِ مَنْ أَحْسَنَ بِهِ دَاخِلًا لِيُدْرِكَ الرَّكْعَةَ باب: امام کا پہلی رکعت کو لمبا کرنے اوراس شخص کا انتظار کرنے کا بیان¤جس کو وہ داخل ہوتا ہوا محسوس کرے، تاکہ وہ رکعت پا لے
حدیث نمبر: 2589
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُؤُمُّنَا يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَيُطَوِّلُ فِي الْأُولَى وَيُقَصِّرَ فِي الثَّانِيَةِ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، يُطَوِّلُ الْأُولَى وَيُقَصِّرُ الثَّانِيَةَ، وَكَانَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں امامت کرواتے، ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں قراءت کرتے اور کبھی کبھی ہمیں کوئی آیت بھی سنا دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی رکعت کو لمبا اور دوسری رکعت کو مختصر کرتے، نماز فجر میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہی عادت تھی کہ پہلی رکعت کو طویل اور دوسری کو مختصر کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی پہلی دو رکعتوں میں بھی قراءت کرتے تھے۔