الفتح الربانی
أبواب صلاة الضحى— چاشت کی نماز کے بارے میں ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي تَحِيَّةِ الْمَسْجِدِ باب: تحیۃ المسجد کابیان
حدیث نمبر: 2280
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَدَخَلَ أَعْرَابِيٌّ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَجَلَسَ الْأَعْرَابِيُّ فِي آخِرِ النَّاسِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((أَرَكَعْتَ رَكْعَتَيْنِ؟)) قَالَ: لَا، قَالَ: فَأَمَرَهُ، فَأَتَى الرَّحْبَةَ الَّتِي عِنْدَ الْمِنْبَرِ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدناابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم جمعہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ایک بدو(مسجد میں) داخل ہوا اور لوگوں کے پیچھے بیٹھ گیا، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا: کیا تو نے دو رکعتیں پڑھی ہیں؟ اس نے کہا: نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم دیا، پس وہ منبر کے پاس خالی جگہ پرآیا اور دو رکعتیں پڑھیں۔