حدیث نمبر: 2277
وَعَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَمْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى؟ قَالَتْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

معاذہ کہتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی نماز کتنی رکعتیں پڑھا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار رکعت پڑھا کرتے تھے اور اس سے زیادہ بھی پڑھتے، جتنا اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب صلاة الضحى / حدیث: 2277
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث السابق: 1144 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24889 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25401»