الفتح الربانی
أبواب صلاة الليل والوتر— رات کی نماز اور وتر کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْوِتْرِ وَتَأْكِيدِهِ وَحُكْمِهِ باب: وتر کی فضیلت، تاکید اور حکم کا بیان
حدیث نمبر: 2170
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلُهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسی طرح کی ایک حدیث بیان کی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ((ان للہ تسعۃ و تسعین اسما، مئۃ غیر واحد، من احصاھا دخل الجنۃ، انہ وتر یحب الوتر۔)) یعنی: بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں،یعنی ایک کم سو، جس نے ان کو یاد کر لیا وہ جنت میں داخل ہو گا، بیشک اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔