حدیث نمبر: 2081
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ إِذَا قَامَ الْمُؤَذِّنُ فَأَذَّنَ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ قَامَ مَنْ شَاءَ فَصَلَّى حَتَّى تُقَامَ الصَّلَاةُ وَمَنْ شَاءَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَعَدَ، وَذَلِكَ بَعْيْنَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب مؤذن اٹھتا اور مدینہ منورہ کی مسجد میں مغرب کی اذان کہتا تو جو چاہتا اٹھ کر نماز پڑھتا رہتا، حتیٰ کہ نماز کھڑی ہوجاتی اور جو چاہتا، دو رکعتیں پڑھ کر بیٹھ جاتا اور یہ سارا کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کے سامنے ہوتاتھا۔

وضاحت:
فوائد: … ایک دوسری روایت میں اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ابوفزارہ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مغرب سے پہلے والی دو رکعتوںکے بارے میں سوال کیا۔ انھوں نے جواباً کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے مین یہ دو رکعتیں ادا کرنے کے لیے لپکتے تھے۔ (مسند احمد: ۱۲۳۱۰، ابوداود طیالسی: ۲۱۴۴، سندہ صحیح علی شرط مسلم) یہ حدیث مسلم: ۸۳۶ میں بھی ہے، لیکن اس کے الفاظ اس سے ذرا مختلف ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة / حدیث: 2081
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «ھذا الحديثيحتمل التحسين ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13058 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13089»