الفتح الربانی
أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة— نماز کے بعد کیے جانے والے اذکار کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِهَا وَأَنَّهَا تُجْبِرُ نَقْصَ الْفَرِيضَةِ باب: نفل نماز کی فضیلت اور اس چیز کا بیان کہ یہ فرض نماز میں ہو جانے والی کمی پوری کرتی ہے
حدیث نمبر: 2035
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ كِنْدَةَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((لَا يَنْتَقِصُ أَحَدُكُمْ مِنْ صَلَاتِهِ شَيْئًا إِلَّا أَتَمَّهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ سُبْحَتِهِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
عبد الرحمن بن معاویہ بن حدیج کہتے ہیں: میں نے کندہ کے ایک آدمی سے سنا، اس نے کہا: ایک انصاری صحابی نے مجھے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی فرض نماز میں کمی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نفلی نماز سے اس کی کمی کو پورا کر دیتا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … کئی احادیث ِ مبارکہ میں نفلی نماز کی اقسام اور فضائل بیان کیے گئے ہیں، آنے والے کئی ابواب کا موضوع نفلی نماز ہی ہے۔