الفتح الربانی
أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة— نماز کے بعد کیے جانے والے اذکار کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَجْدَتَيْ سُورَةِ الْحَجِّ وَسَجْدَةِ سُورَةِ ص باب: سورۂ حج کے دو سجدوں اور سورۂ ص کے سجدہ کا بیان
حدیث نمبر: 2023
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَفُضِّلَتْ سُورَةُ الْحَجِّ عَلَى سَائِرِ الْقُرْآنِ بِسَجْدَتَيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَمَنْ لَمْ يَسْجُدْهُمَا فَلَا يَقْرَأْهُمَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا سورۂ حج کو دو سجدوں کی وجہ سے باقی قرآن پر فضیلت دی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، اورجو یہ سجدے نہ کرے، وہ اس کی تلاوت بھی نہ کرے۔
وضاحت:
فوائد: … کئی صحابہ سے مروی ہے کہ سورۂ حج میں دوسجدے ہیں، دیکھیں: مصنف ابن ابی شیبہ: ۲/ ۱۱، مستدرک حاکم: ۲/ ۳۹۰