الفتح الربانی
أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة— نماز کے بعد کیے جانے والے اذکار کے ابواب
بَابُ إِذَا سَجَدَ الْقَارِئُ سَجَدَ الْمُسْتَمِعُ باب: جب تلاوت کرنے والا سجدہ کرے گا تو سننے والا بھی کرے گا
حدیث نمبر: 2015
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا السُّورَةَ فَيَقْرَأُ السَّجْدَةَ فِي غَيْرِ صَلَاةٍ فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَهُ حَتَّى مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَكَانًا لِمَوْضِعِ جَبْهَتِهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم پر سجدۂ تلاوت والی سورت کی تلاوت کرتے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں نہیں ہوتے تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدۂ تلاوت کرتے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے، حتیٰ کہ ہم میں سے بعض افراد اپنا ماتھا نیچے رکھنے کے لئے جگہ بھی نہیں پاتے تھے۔