حدیث نمبر: 1966
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ فَيُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا نَائِمَةٌ إِلَى جَنْبِهِ، فَإِذَا سَجَدَ أَصَابَنِي ثِيَابُهُ وَأَنَا حَائِضٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ (دوسری سند)وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھتے اور رات کو نماز پڑھتے تھے، جب کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں سوئی ہوتی تھے، جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کے کپڑے مجھے لگ جاتے تھے، جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔

وضاحت:
فوائد: … ان احادیث سے ثابت ہوا کہ اگر نماز کا کپڑا حائضہ کو لگ رہا ہو تواس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة / حدیث: 1966
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث السابق: 871 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26807 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27343»