حدیث نمبر: 1950
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ، الْعَقْرَبِ وَالْحَيَّةِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو سیاہ چیزوں یعنی بچھو اور اور سانپ کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … اس ضمن میں تھوڑا یا زیادہ چلنے کا یا قبلہ رخ رہنے یا نہ رہنے کا فرق کرنا، یہ سب امور بلادلیل ہیں۔ اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ نمازی کو چاہیے کہ وہ ان دو جانوروں کو قتل کرے۔ لامحالہ طور پر وہ کچھ کرنا پڑے گا، جس سے ان جانوروں کو قتل کرنا پڑتاہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة / حدیث: 1950
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 921، والترمذي: 390، وابن ماجه: 1245، والنسائي: 3/ 10 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7379، 10116، 10154 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7373»