حدیث نمبر: 1922
عَنْ أَبِي أَمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ وَلَا يَدْخُلْ بَيْتًا إِلَّا بِإِذْنٍ، وَلَا يَؤُمَّنَّ إِمَامٌ قَوْمًا فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے کوئی آدمی اس حالت میں نماز کی طرف نہ آئے کہ وہ پاخانہ یا پیشاب روکنے والا ہو اور کسی گھر میں بغیر اجازت کے داخل نہ ہوا جائے اور کوئی امام کسی قوم کی اس طرح امامت نہ کرائے کہ ان کو چھوڑ کر دعا میں اپنے نفس کو خاص کر دے۔

وضاحت:
فوائد: … آخری جملے کا مصداق وہ صورت ہے کہ جب امام اجتماعی دعا کر رہا ہو اور مقتدی اس پر آمین کہہ رہے ہوں، جیسے قنوتِ نازلہ وغیرہ۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة / حدیث: 1922
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره، دون قوله: ((ولا يؤمّن ۔)) وھذا اسناد ضعيف لضعف السفر بن نسير الازدي الحمصي، ثم قد اختلف فيه علييزيد بن شريح الحضرمي الحمصي أخرجه الطبراني في الكبير : 7507، والبخاري تعليقا في التاريخ الكبير : 8/ 341 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22152 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22504»