حدیث نمبر: 1791
عَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَهَا أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ)) يَعْنِي الْسَّبَّابَةَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

نافع کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے، اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اسی کے پیچھے لگاتے، پھر یہ بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ یہ انگلی شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے۔

وضاحت:
فوائد: … نمازی انگشت ِ شہادت سے اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کے لیے عبادت میں اخلاص کا اظہار کرتا ہے اور یہ چیز شیطان کے لیے سب سے زیادہ باعث ِ تکلیف ہے، اس لیے اسے اس سے لوہے کی ضرب سے بھی زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے شرّ سے محفوظ رکھے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب صفة الصلاة / حدیث: 1791
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، كثير بن زيد الاسلمي متكلم فيه۔ أخرجه البزار: 563 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6000 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6000»