حدیث نمبر: 1754
عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ: جَاءَ أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى مَسْجِدِنَا فَقَالَ: وَاللَّهِ! إِنِّي لَأُصَلِّي وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ، وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ فَقَعَدَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الْأَخِيرَةِ ثُمَّ قَامَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

ابو قلابہ کہتے ہیں: سیدنا ابو سلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں آئے اور کہا: اللہ کی قسم! میں ضرور نماز پڑھوں گا، حالانکہ میرا ارادہ نماز پڑھنے کا نہیں ہے، میں تو تمہیں دکھانا چاہتا ہوں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا، پھر انھوں نے (نماز پڑھی اور اس میں) جب انھوں نے پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھایا تو وہ ایک دفعہ بیٹھ گئے، پھر (دوسری رکعت کے لیے) کھڑے ہوئے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب صفة الصلاة / حدیث: 1754
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه ابوداود: 843، والنسائي: 2/ 223، وأخرجه البخاري مختصرا وبالفاظ متقارب منه: 823 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15599 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15684»