الفتح الربانی
أبواب صفة الصلاة— نماز کے طریقہ کے ابواب
بَابُ الذِّكْرِ فِي الرُّكُوعِ باب: رکوع میں ذکر کا بیان
حدیث نمبر: 1693
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ ((سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع وسجود میں یہ دعا پڑھتے تھے: سُبُّوْحٌ قُدُّ وْسٌرَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔ (وہ پاک اور مقدس ذات، جو فرشتوں اور روح (یعنی جبریل) کا ربّ ہے۔)
وضاحت:
فوائد: … سُبُّوحٌ اور قُدُّوْسٌ کے معانی مُسَبَّح اور مُقَدَّس کے ہیں، اردو میں ان کے معانییہ بنتے ہیں: سُبُّوحٌ وہ ذات جو نقائص، شریک اور ہر اس چیز سے پاک ہے جو اس کی الوہیت کے شایان شان نہیں ہوتی۔ قُدُّوْسٌ:وہ ذات جو ہر اس چیز سے طاہر ہو جو خالق کو زیب نہیں دیتی۔