حدیث نمبر: 1670
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُصَلِّي بِنَا فَيُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ وَحِينَ يَرْكَعُ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ بَعْدَ مَا يَرْفَعُ مِنَ الرُّكُوعِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ بَعْدَ مَا يَرْفَعُ مِنَ السُّجُودِ وَإِذَا جَلَسَ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ، وَيُكَبِّرُ مِثْلَ ذَلِكَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ، فَإِذَا سَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ شَبَهًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي صَلَاتَهُ، مَا زَالَتْ هَٰذِهِ صَلَاتُهُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

ابو سلمہ بن عبد الرحمن کہتے ہیں: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہمیں نماز پڑھاتے تھے، جب وہ کھڑے ہوتے، جب رکوع کرتے، جب رکوع سے اٹھنے کے بعد سجدہ کرنے کا ارادہ کرتے، جب سجدے سے سر اٹھانے کے بعد دوبارہ سجدہ کرتے ، جب بیٹھتے اور جب دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے، دوسری دو رکعتوں میں بھی اسی طرح تکبیریں کہتے، جب سلام پھیرتے تو کہتے: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بلاشبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز میں تم سب کی بہ نسبت زیادہ مشابہت رکھنے والا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کی یہی کیفیت رہی، حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا سے جدا ہو گئے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب صفة الصلاة / حدیث: 1670
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 803، وأخرج بنحوه مسلم: 392 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7657، 7658 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7644»