حدیث نمبر: 1619
عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: تَمَارَوْا فِي الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَأَرْسَلُوا إِلَى خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ، فَقَالَ: قَالَ أَبِي: قَامَ أَوْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُطِيلُ الْقِيَامَ وَيُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَقَدْ أَعْلَمْ ذَلِكَ لَمْ يَكُنْ إِلَّا لِقِرَاءَةٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

مطلب بن عبد اللہ کہتے ہیں: ظہر اور عصر میں قراءت کے بارے میں لوگوں میں بحث ہونے لگی، انھوں نے (فیصلہ کروانے کے لیے) خارجہ بن زید کی طرف پیغام بھیجا، اس نے کہا: میرے باپ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لمبا قیام کرتے تھے اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے تھے، میں جانتا ہوں کہ یہ حرکت صرف قراءت کرنے کے لیے ہی ہوتی تھی۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب صفة الصلاة / حدیث: 1619
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره۔ أخرجه البخاري في القراء ة خلف الامام : 292، والطبراني: 4886، واحمد بن منيع في مسنده كما في اتحاف الخيرة : 1847،و البيھقي: 2/ 193 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21580 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21913»