الفتح الربانی
أبواب صفة الصلاة— نماز کے طریقہ کے ابواب
بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ باب: فاتحہ پڑھنے کے وجوب کا بیان
حدیث نمبر: 1573
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((كُلُّ صَلَاةٍ لَا يُقْرَأْ فِيهَا فَهِيَ خِدَاجٌ ثُمَّ هِيَ خِدَاجٌ ثُمَّ هِيَ خِدَاجٌ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ نماز جس میں قراءت نہ کی جائے،وہ ناقص ہے، پھر وہ ناقص ہے، پھر وہ ناقص ہے۔