الفتح الربانی
أبواب صفة الصلاة— نماز کے طریقہ کے ابواب
فَصْلٌ مِنْفِيٌّ حُجَّةِ مَنْ لَمْ يَرَ الرَّفْعَ إِلَّا عِنْدَ تَكْبِيرَةِ الْإِحْرَامِ باب: اسی باب کی ایک فصل اس شخص کی دلیل کے متعلق جس کے خیال کے مطابق¤تکبیرۂ تحریمہ کے علاوہ رفع الیدین نہیں ہے
حدیث نمبر: 1546
عَنْ غَضِيفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: مَا نَسِيتُ مِنَ الْأَشْيَاءِ، مَا نَسِيتُ (وَفِي رِوَايَةٍ لَمْ أَنْسَ) أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا يَمِينَهُ عَلَى شِمَالِهِ فِي الصَّلَاةِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:(جو کچھ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا یا دیکھا، اس میں سے) کوئی چیز بھی میں نہیں بھولا، میں یہ بات بھی نہیں بھولا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا۔