الفتح الربانی
أبواب صفة الصلاة— نماز کے طریقہ کے ابواب
بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ تَكْبِيرَةِ الْإِحْرَامِ وَغَيْرِهَا باب: تکبیر تحریمہ وغیرہ کے وقت رفع الیدین کرنے کا بیان¤(رفع الیدین قبل از رکوع و بعد از رکوع)
حدیث نمبر: 1535
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: إِنَّ رَفْعَكُمْ أَيْدِيَكُمْ بِدْعَةٌ مَا زَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى هَٰذَا يَعْنِي إِلَى الصَّدْرِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ یقینا تمہارا اپنے ہاتھوں کو اس طرح اٹھانا بدعت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اپنے ہاتھوں کو) سینے سے بلند نہیں کرتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … یہ روایت خود بھی ضعیف ہے اور صحیح بخاری و صحیح مسلم کی عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی صحیح ترین مرفوع روایت کے مخالف بھی ہے۔ جس میں ہاتھوں کو کندھوں یا اس کے قریب تک اٹھانے کا ذکر ہے۔ اس طرح مالک بن حورث کی آنے والی روایت میں بھی ہاتھوں کو کانوں کے اوپر والے حصہ تک اٹھانے کا ذکر ہے۔ (عبداللہ رفیق)