الفتح الربانی
أبواب صفة الصلاة— نماز کے طریقہ کے ابواب
بَابُ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ وَالْخُشُوعِ فِيهَا باب: نماز کے افتتاح او ر اس میں خشوع کا بیان
حدیث نمبر: 1528
عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي وَلِصَدْرِهِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الْمِرْجَلِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
مطرف اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا، جبکہ آپ نماز پڑھ رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینے سے ہنڈیاکے ابلنے جیسی آواز آ رہی تھی۔