حدیث نمبر: 13317
وَعَنْ حَسْنَاءَ بِنْتِ مُعَاوِيَةَ الصَّرِيمِيَّةِ عَنْ عَمِّهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ فِي الْجَنَّةِ قَالَ ”النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُودَةُ فِي الْجَنَّةِ“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

بنو صریم کی خاتون حسناء بنت معاویہ اپنے چچا رضی اللہ عنہ سے بیان کرتی ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون لوگ جنتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نبی جنتی ہے، شہید جنتی ہے، بچہ جنتی ہے اور زندہ در گور کی گئی لڑکی جنتی ہے۔

وضاحت:
فوائد: … بچوں کے جنتی ہونے کی وضاحت (۱۳۲۵۰) کے فوائد اور اس کے بعد والے ابواب میں ہو چکی ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب النار والجنة / حدیث: 13317
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح بالشواھد ، أخرجه ابوداود: 2521 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20583 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20859»