حدیث نمبر: 13220
وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ حَتَّى لَوْ كَانَ رَجُلٌ كَانَ فِي أَقْصَى السُّوقِ سَمِعَهُ وَسَمِعَ أَهْلُ السُّوقِ صَوْتَهُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ (تیسری سند) اس میں یوں ہے: اگر کوئی آدمی بازار کے پرلے کنارے میں بھی ہوتا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز کو سن لیتا،بلکہ بازار والے سارے لوگ وہ آواز سن لیتے، جبکہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تھے۔

وضاحت:
فوائد: … لوگوں میں فکر اور سنجیدگی پیدا کرنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آواز کو بلند کر کے جہنم کا ذکر کیا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب النار والجنة / حدیث: 13220
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18589»