حدیث نمبر: 13180
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ أَيْنَ النَّاسُ قَالَ ”إِنَّ هَذَا الشَّيْءَ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي قَبْلَكِ النَّاسُ عَلَى الصِّرَاطِ“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! جس دن زمین اور آسمان کو تبدیل کیا جائے گا، اس دن لوگ کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے میری امت میں سے کسی نے اس کے متعلق دریافت نہیں کیا، اس وقت لوگ پل صراط پر ہوں گے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / يوم الحساب / حدیث: 13180
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 2791، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24697 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25204»