الفتح الربانی
يوم الحساب— یوم حساب
امْتِحَانُ الْمُؤْمِنِينَ وَفِدْيَتُهُمْ مِنَ النَّارِ بِالْكَافِرِينَ باب: مومنوں کی آزمائش اور ان کو جہنم سے بچانے کے لیے ان کے بدلے کافروں کو جہنم میں ڈالنے کا بیان
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ لَمْ يَبْقَ مُؤْمِنٌ إِلَّا أُتِيَ بِيَهُودِيٍّ أَوْ نَصْرَانِيٍّ حَتَّى يَدْفَعَهُ إِلَيْهِ يُقَالُ لَهُ هَذَا فِدَاؤُكَ مِنَ النَّارِ“ قَالَ أَبُو بُرْدَةَ فَاسْتَحْلَفَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ أَسَمِعْتَ أَبَا مُوسَى يَذْكُرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ نَعَمْ فَسُرَّ بِذَلِكَ عُمَرُسیدنا ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کابیان ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو ہر مومن کو ایک یہودی یا ایک عیسائی دے کر یہ کہا جائے گا کہ جہنم سے تمہاری نجات کے لیے یہ آدمی تمہارا فدیہ ہے۔ سیدنا ابو بردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: عمربن عبدالعزیز نے مجھ سے اللہ کے نام کا حلف اٹھوایا کہ کیا واقعی میں نے سیدنا ابو موسیٰ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ حدیث روایت کرتے سنا ہے، میں نے کہا جی ہاں، یہ سن کر عمربن عبدالعزیز خوش ہو گئے۔