الفتح الربانی
أبواب تتعلق بحوض الكوثر— حوض کوثر سے متعلقہ ابواب
تَنَاوُلُ الصُّحُفِ وَالْمِيزَانِ باب: نامہ اعمال کی وصولی اور ترازو کا بیان
حدیث نمبر: 13149
وَعَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَذْكُرُونَ أَهْلِيكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ ”أَمَّا فِي مَوَاطِنَ ثَلَاثٍ فَلَا الْكِتَابِ وَالْمِيزَانِ وَالصِّرَاطِ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ قیامت کے دن اپنے اہل خانہ کویا د کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رہا مسئلہ تین موقعوں کا، تو ان میں کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا: نامہ اعمال کی تقسیم، ترازو کے پاس اور پل صراط سے گزرتے وقت۔