الفتح الربانی
أبواب تتعلق بحوض الكوثر— حوض کوثر سے متعلقہ ابواب
مَن يُطْرَدُونَ عَنِ الْحَوْضِ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ باب: ان لوگوں کا تذکرہ، جنہیں حوض کو ثر سے دھتکار دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ پناہ میں رکھے
حدیث نمبر: 13141
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَيَرِدَنَّ عَلَى الْحَوْضِ رَجُلَانِ مِمَّنْ قَدْ صَحِبَنِي فَإِذَا رَأَيْتُهُمَا رُفِعَا لِي اخْتُلِجَا دُونِي“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری صحبت کا شرف حاصل کرنے والوں میں سے دو آدمی حوض پر میری طرف آئیں گے، جب میں ان کو آتے دیکھوں گا تو ان کو میری طرف آنے سے روک دیا جائے گا۔
وضاحت:
فوائد: … صحیح بخاری(۶۵۸۲) اور صحیح مسلم (۲۳۰۴) میں یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے: ((لَیَرِدَنَّ الْحَوْضَ عَلَیَّ رِجَالٌ، حَتّٰی اَذِا رَاَیْتُھُمْ رُفِعُوْا اِلَیَّ، فَاخْتُلِجُوْا دُوْنِیْ، فَلَاَقُوْلَنَّ: یَا رَبِّ، اَصْحَابِیْ اَصْحَابِیْ، فَیُقَالُ: اِنَّکَ لَا تَدْرِیْ مَا اَحْدَثُوْا بَعْدَکَ)) (وَاللَّفْظُ لِلْمُسْنَدِ: ۱۳۹۹۱) … کچھ لوگ حوض پر میرے پاس آئیں گے، یہاں تک کہ جب میں ان کو دیکھ لوں گا تو ان کو مجھ سے روک لیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے ربّ! میرے ساتھی، میرے ساتھی، پس مجھ سے کہا جائے گا: تو نہیں جانتا کہ انھوں نے تیرے بعد کون کون سے نئے امور ایجاد کر لیے تھے