الفتح الربانی
بيان الشفاعة للعصاة يوم القيامة— قیامت کے دن گنہگاروں کے حق میں شفاعت کا بیان
شَفَاعَةُ الْمَلَائِكَةِ وَالنَّبِيِّينَ وَالْمُؤْمِنِينَ وَفِيهِ تَتَجَلَّى رَحْمَةُ اللهِ تَعَالَى بِعِبَادِهِ الْمَوَحَدِينَ باب: فرشتوں، نبیوں اور مومنوں کی شفاعت کا بیان، اس سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ توحید والے اپنے بندوں پر کس قدر مہربان ہے
حدیث نمبر: 13111
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”سَيَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ احْتَرَقُوا وَكَانُوا مِثْلَ الْحُمَمِ فَلَا يَزَالُ أَهْلُ الْجَنَّةِ يَرُشُّونَ عَلَيْهِمُ الْمَاءَ فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْقِثَّاءُ فِي حَمِيلَةِ السَّيْلِ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب جہنم سے ایسے لوگوں کو نکالا جائے گا، جو وہاں جل چکے ہوں گے، بلکہ جل جل کر کوئلہ بن چکے ہوں گے، اہل جنت ان پر پانی چھڑکتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ اس طرح صاف ہو کر اُگ آئیں گے، جیسے سیلاب کی جھاگ میں ککڑیاں اُگتی ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … جو مواد سیلاب کے ساتھ بہہ کر آتا ہے، اس میں پودا بہت جلدی اگتا ہے۔