حدیث نمبر: 13079
(وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ) فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَكَيْفَ بِالْعَوْرَاتِ؟ قَالَ: {لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ}
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ (دوسری سند) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! شرمگاہوں کا کیا بنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواباً یہ آیت تلاوت فرمائی: {لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ} (اس دن ان میں سے ہر شخص کا حال ایسا ہوگا جو اسے دوسروں سے بے پروا کر دے گا۔) (سورۂ عبس:۳۷)۔

وضاحت:
فوائد: … گھبراہٹ، خوف اور دہشت کی وجہ سے کسی کو ہمت نہیں کہ وہ دوسرے کی اس کی ننگی حالت میں دیکھ سکے۔ نَسْاَلُ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / بيان قيام الساعة، النفخ فى الصور، وبعث الناس من قبورهم / حدیث: 13079
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25095»