الفتح الربانی
علامات أخرى— دیگر علامات
الْخَسْفُ وَكَثرَةُ الصَّوَاعِقِ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ باب: لوگوں کا زمین میں دھنسا یا جانا اور لوگوں کاکثرت سے بے ہوش ہونا
حدیث نمبر: 13051
وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ إِنِّي لَجَالِسَةٌ فِي صُفَّةِ النِّسَاءِ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ وَهُوَ يُشِيرُ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَقَالَ ”يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا سَمِعْتُمْ يُخْسَفُ هَاهُنَا قَرِيبًا فَقَدْ أَظَلَّتِ السَّاعَةُ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدہ بقیرہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں عورتوں والے حصے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ ارشاد فرماتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے: لوگو ! تم جب سنو کہ یہاں قریب ہی کسی لشکر کو زمین میں دھنسا دیا گیا ہے تو سمجھ لینا کہ قیامت تمہارے سروں پر آچکی ہے۔