الفتح الربانی
ظهور يأجوج ومأجوج من علامات الساعة الكبرى— یاجوج ماجوج کا ظہور بھی قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ہے
صِفَهُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ باب: یاجوج ماجوج کا ظہور بھی قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ہے¤یاجوج ماجوج کے حلیے کا بیان
عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ خَالَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَاصِبٌ إِصْبَعَهُ مِنْ لَدْغَةِ عَقْرَبَ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّكُمْ تَقُولُونَ لَا عَدُوَّ وَإِنَّكُمْ لَا تَزَالُونَ تُقَاتِلُونَ عَدُوًّا حَتَّى يَأْتِي يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ عِرَاضُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الْعُيُونِ صُهْبُ الشِّعَافِ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ“ابن حرملہ اپنی خالہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا، جبکہ بچھو کے ڈسنے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی پر پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں فرمایا: تم کہتے ہو کہ اب تمہارا کوئی دشمن باقی نہیں رہا، یاد رکھو تم اپنے دشمنوں سے لڑتے رہو گے حتی کہ یا جوج ما جوج آ جائیں گے، ان کے چہرے چوڑے اور آنکھیں چھوٹی ہوں گے اور سر کے بالوں میں بھورا پن ہو گا، وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے اور ان کے چہرے ڈھالوں کی طرح چوڑے چپٹے ہوں گے۔