الفتح الربانی
بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها— قیامت ‘ احوالِ آخرت اور ان سے قبل برپا ہونے والے فتنوں اور علامتوں کا بیان
تَفَرُّقَ الْأُمَّةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ باب: امت ِ محمدیہ کا فرقوں میں تقسیم ہوجانے کا بیان
حدیث نمبر: 12793
۔ وَعَنْ زَکَرِیَّا بْنِ سَلَامٍ یُحَدِّثُ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ رَجُلٍ قَالَ: اِنْتَہَیْتُ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یَقُوْلُ:((اَیُّہَاالنَّاسُ عَلَیْکُمْ بِالْجَمَاعَۃِ وَاِیَّاکُمْ وَالْفُرْقَۃَ۔)) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَھَا اِسْحٰقُ (اَحَدُ الرُّوَاۃِ)۔ (مسند احمد:23533 )ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:ایک دفعہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا تواس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں ارشاد فرما رہے تھے : لوگو! تم جماعت کے ساتھ مل کر رہنا اور تفرقہ بازی سے بچ کر رہنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔