الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
الْبَاب الْخَامِسُ فِيمَا وَرَدَ فِي أَهْلِ فَارِسِ وَمَدِينَةَ مَرْوَ مِنْ أَعْمَالِ خُرَاسَانَ باب: پنجم: اہل فارس اور خراسان کے نواح میں واقع مروشہر کے بارے میں وارد نصوص کا بیان
حدیث نمبر: 12754
وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ أَخَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَوْ كَانَ الَّذِي عِنْدَ الثُّرَيَّا لَذَهَبَ رَجُلٌ مِنْ فَارِسَ أَوْ أَبْنَاءِ فَارِسَ حَتَّى يَتَنَاوَلَهُ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر دین ثریا ستاروں پر ہوتا، پھر بھی فارس یا اہل فارس کا ایک آدمی جاکر اسے ضرور حاصل کرلیتا۔
وضاحت:
فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کا تعلق سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے ہے، وہ فارس سے مدینہ منورہ کیسے پہنچے؟ یہ ایک ایسی داستان ہے، جس کے مکمل علم سے ایمان میں اضافہ ہو جاتا ہے، دیکھیں حدیث نمبر (۱۱۷۴۳)