الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
الْفَضْلُ الرَّابِعُ فِيْمَا وَرَدَ فِي بَعْضِ قَبَائِلِ الْيَمَنِ باب: فصل چہارم: یمن کے بعض قبائل کی فضیلت میں وارد احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 12750
عَنْ أَبِي ثَوْرٍ الْفَهْمِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَأُتِيَ بِثَوْبٍ مِنْ ثِيَابِ الْمَعَافِرِ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ لَعَنَ اللَّهُ هَذَا الثَّوْبَ وَلَعَنَ مَنْ يَعْمَلُ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَا تَلْعَنْهُمْ فَإِنَّهُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ“ قَالَ إِسْحَاقُ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ يَعْمَلُهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ثور فہمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک دن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ یمن کے معافر قبیلے کا بنا ہوا کپڑا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، سیدنا ابو سفیا ن نے کہا: اللہ کی لعنت ہو اس کپڑے پر اور اس کے بننے والے پر، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم ان پر لعنت نہ کرو، وہ میرے ہیں اور میں ان کا ہوں۔