الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
البابُ النَّاسِعُ فِي فَضْلِ الْبَقِيعِ وَأَحُدٍ وَالْحِجَازِ باب: نہم: بقیع، احد اور حجاز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 12711
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا فَتَبِعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمُ الْجَبَلُ فَقَالَ ”اسْكُنْ عَلَيْكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جبل احد پر تشریف لے گئے، سیدناابو بکر رضی اللہ عنہ ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی آپ کے پیچھے پیچھے آ گئے، ان کی آمد پر پہاڑہلنے لگا،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: رک جا، تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … حجاز کی فضیلت اگلے باب میںبیان ہو گی۔