الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْل مَسْجِد قباء وَالصَّلَاةِ فِيهِ وَمَا جَاءَ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيحُ باب: مسجد قباء اور اس میں نماز کی فضیلت اور مسجد فضیخ کا بیان
حدیث نمبر: 12706
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِفَضِيخٍ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ فَشَرِبَهُ فَلِذَلِكَ سُمِّيَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مسجد فضیخ میں فضیخ پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ نو ش فرمایا، اسی مناسبت سے اس مسجد کا نام فضیخ رکھ دیا گیا۔
وضاحت:
فوائد: … کچی کھجور سے تیار شدہ مشروب کو فضیخ کہتے ہیں، یہاں اس سے مراد وہ مشروب ہے، جو نشہ آور نہ ہو۔