الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
البَابُ السَّادِسُ فِي حُبُّ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لِلْمَدِينَةِ وَتَسْمِيتِهَا بِطَيِّبَةً وَكَرَاهَةِ تَسْمِيتِهَا بِيثْرِبَ باب: ششم: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدینہ منورہ سے محبت اور آپ کا اس کو طیبہ کا نام دینا اور اس کے یثرب کے نام کو ناپسند کرنا
حدیث نمبر: 12662
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ الْمَدِينَةَ فَقَالَ: ”هِيَ طَيْبَةُ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: یہ طیبہ ہے۔