الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
الْبَابُ الْخَامِسُ فِي حِفْظِ اللَّهِ تَعَالَى الْمَدِينَةَ مِنْ دُخُولِ الطَّاعُونِ وَالدَّجَّالِ وَثُبُوتِ الْإِيْمَانِ بِهَا إِلَى آخِرِ الزَّمَانِ باب: پنجم: اس امر کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے مدینہ منورہ کو طاعون اور دجال کے دخول سے محفوظ رکھا ہے اور آخری زمانے تک یہاں اہل ایمان باقی رہیں گے
حدیث نمبر: 12658
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”يُوشِكُ أَنْ يَرْجِعَ النَّاسُ إِلَى الْمَدِينَةِ حَتَّى تَصِيرَ مَسَالِحُهُمْ بِسَلَاحٍ.“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب لوگ مدینہ کی طرف رجوع کریں گے، یہاں تک کہ ان کی سرحد سلاح نامی جگہ کے قریب ہی ہوگی۔
وضاحت:
فوائد: … مراد یہ ہے کہ دشمن غلبہ پا لیں گے اور مسلمان واپس لوٹ آئیں گے۔