الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
الْبَابُ الثَّانِي مَا جَاءَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَهُوَ مسجد مَكَّةَ باب: دوم: مسجد حرام یعنی مکہ کی مسجد کا تذکرہ
حدیث نمبر: 12602
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلَاةٍ فِي هَذَا.“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری اس مسجد میں ایک نماز باقی مساجد کی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے، سوائے مسجد ِ حرام کے اورمسجد حرام کی ایک نماز اس مسجد کی سو نمازوں سے افضل ہے۔
وضاحت:
فوائد: … مسجد نبوی میں ادا کی گئی نماز ایک ہزار نماز سے افضل ہے، اس لیے اس کی سو نمازوں سے مراد ایک لاکھ نماز ہے، اس طرح یہ روایت پچھلی حدیث کے ہم معنی ہی ہے۔