الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
مَا جَاءَ فِي تَقِيفٍ وَدَوْسِ باب: بنو ثقیف اور دوس کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 12575
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ الطُّفَيْلُ وَأَصْحَابُهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”إِنَّ دَوْسًا قَدِ اسْتَعْصَتْ، قَالَ: اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ.“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب سیدنا طفیل رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے تو طفیل رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک بنو دوس نے سرکشی کی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! بنودوس کو ہدایت دے اور ان کومیرے پاس لے آ۔