حدیث نمبر: 12538
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ لِي أَبِي يَا بُنَيَّ إِنْ وَلِيتَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا فَأَكْرِمْ قُرَيْشًا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”مَنْ أَهَانَ قُرَيْشًا أَهَانَهُ اللَّهُ“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

عمرو بن عثمان بن عفان سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے والد نے مجھ سے کہا: پیارے بیٹے! اگر تمہیں لوگوں پر حکمرانی کا موقع ملے تو قریش کا اکرام کرنا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ جس نے قریش کی توہین کی، اللہ اسے ذلیل و رسواکرے گا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الفضائل / حدیث: 12538
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حسن لغيره، اخرجه البزار: 373، وابن حبان: 6269، والحاكم: 4/ 74 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 460 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 460»