الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
الْبَابُ السَّادِسُ فِي دَعْوَاتِ النَّبِيِّ ﷺ الأُمَّتِهِ باب: ششم: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی امت کے حق میں دعاؤں کا بیان
حدیث نمبر: 12516
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”اللَّهُمَّ مَنْ رَفَقَ بِأُمَّتِي فَارْفُقْ بِهِ، وَمَنْ شَقَّ عَلَيْهِمْ فَشُقَّ عَلَيْهِ.“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! جو آدمی میری امت سے نرمی کا برتاؤ کرے تو بھی اس پرنرمی فرما اور جو آدمی ان سے سختی کرے اس پر تو بھی سختی فرما۔
وضاحت:
فوائد: … یہ حدیث حکمرانوں اور با اختیار لوگوں کے لیے بڑی تنبیہ ہے۔