الفتح الربانی
— کنیت
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الطُّفَيْلِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا ابو طفیل رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11935
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَدْرَكْتُ ثَمَانِ سِنِينَ مِنْ حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَوُلِدْتُ عَامَ أُحُدٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری ولادت احد کے سال ہوئی تھی اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے آٹھ سال پائے ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … سیدناابوطفیل رضی اللہ عنہ کا نام عامر بن واثلہ ہے،ان کی وفات (۱۱۰) سن ہجری میںہوئی، صحابۂ کرام میں سب سے آخر میں ان کا انتقال ہوا تھا، حدیث نمبر (۱۱۶۰۸) میں ان کی وفات کا ذکر ہو چکا ہے۔