الفتح الربانی
— کنیت
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الطُّفَيْلِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا ابو طفیل رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11934
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا الْجُرَيْرِيُّ قَالَ كُنْتُ أَطُوفُ مَعَ أَبِي الطُّفَيْلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ مَا بَقِيَ أَحَدٌ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ غَيْرِي قَالَ قُلْتُ وَرَأَيْتَهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ قُلْتُ كَيْفَ كَانَ صِفَتُهُ قَالَ كَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مُقَصَّدًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
جریری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابو طفیل رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا: میرے سوا کوئی ایسا آدمی باقی نہیں رہا، جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی ہو۔ میں نے ان سے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں۔ میں نے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ کیسا تھا؟ انھوں نے کہا: آپ گورے خوبصورت اور میانہ قد کے تھے۔