حدیث نمبر: 11881
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُنْجِنِي إِلَّا بِالصِّدْقِ وَإِنَّ مِنْ تَوْبَتِي إِلَى اللَّهِ أَنْ لَا أَكْذِبَ أَبَدًا وَإِنِّي أَنْخَلِعُ مِنْ مَالِي صَدَقَةً لِلَّهِ تَعَالَى وَرَسُولِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”أَمْسِكْ عَلَيْكَ بَعْضَ مَالِكَ فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكَ“ قَالَ فَإِنِّي أُمْسِكُ سَهْمِي مِنْ خَيْبَرَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب ان کی توبہ قبول ہوئی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا: اللہ نے مجھے سچ بولنے کی بدولت اس آزمائش سے نجات دی ہے، میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ میری توبہ قبول ہو جائے تو میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا اور میں اپنی ساری دولت اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے صدقہ کر دوں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم اپنا کچھ مال رکھ لو، یہ تمہار ے لیے بہتر ہو گا۔ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر میں خیبر سے ملنے والا اپنا حصہ رکھ لیتا ہوں۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام / حدیث: 11881
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث السابق۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15862»