الفتح الربانی
أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام— بعض صحابہ کرام کے فضائل کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي عُكَاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ“، فَقَالَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ“، ثُمَّ قَالَ آخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: ”قَدْ سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ“سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے ستر ہزار آدمی حساب کتاب کے بغیر جنت میں جائیں گے۔ یہ سن کر سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی انہی لوگوں میں سے کر دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یا اللہ! اسے ان لوگوں میں سے بنا دے۔ بعد ازاں ایک اور آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول!دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان لوگوں میں سے بنا دے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس بارے میں عکاشہ تم سے سبقت لے گیا ہے۔