الفتح الربانی
أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام— بعض صحابہ کرام کے فضائل کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْن خَبَّابِ بن الأرت رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا عبداللہ بن خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11777
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ مَا ابْذَقَرَّ يَعْنِي لَمْ يَتَفَرَّقْ وَقَالَ لَا تَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ وَكَذَلِكَ قَالَ بَهْزٌ أَيْضًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
حمید بن ہلال سے ان کے دوسرے شاگرد سلیمان نے بھی یہ حدیث ان سے اسی طرح روایت کی ہے۔ البتہ انہوں نے ما ابذعر کی بجائے ما ابذ قر کا لفظ بیان کیا، تاہم دونوں کامعنی و مفہوم ایک ہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کا قاتل بندہ نہ بننا۔
وضاحت:
فوائد: … سیدناعبد اللہ بن خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کو بعض حضرات نے تابعین میں شمار کیا ہے،لیکن صحابہ کے تذکروں پر مشتمل کتب الاصابہ وغیرہ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تابعی نہیں بلکہ صحابی ہیں۔