الفتح الربانی
أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام— بعض صحابہ کرام کے فضائل کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ارَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ٰ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11769
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ) قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ بِصَدَقَتِهِ قَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ فُلَانٍ“ قَالَ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (تیسری سند) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ ،جو کہ اصحاب شجرہ میں سے تھے، سے مروی ہے کہ جب کوئی آدمی صدقہ کا مال لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ اسے یوں دعا دیتے: یا اللہ! فلاں کی آل پر رحمت فرما۔ جب میرے والد صدقہ لے کر حاضر خدمت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا دی : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔
وضاحت:
فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو اوفی رضی اللہ عنہ اور ان کی آل کے لیے دعائے رحمت کی ہے۔