الفتح الربانی
أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام— بعض صحابہ کرام کے فضائل کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ في طَلْحَةَ بن عُبَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11754
عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: قَالَ قَيْسٌ: رَأَيْتُ طَلْحَةَ يَدُهُ شَلَّاءُ، وَقَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
قیس کہتے ہیں: میں نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کا ہاتھ شل ہو چکا تھا، انہوں نے اس کے ذریعے احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آنے والے تیروں کو روکا تھا۔